Tuesday , 21 May 2019
Home / Regional News / چارسدہ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی مدت مکمل ۔ پریس کلب کے آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی قائم کی گئی

چارسدہ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی مدت مکمل ۔ پریس کلب کے آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی قائم کی گئی

[pukhto]چارسدہ پریس کلب کی موجودہ کابینہ کی مدت مکمل ۔ پریس کلب کے آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ۔ جنرل باڈی اجلاس میں ممبران نے کابینہ کی کار کر دگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر سرتاج خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سبز علی خان ترین ، جائنٹ سیکرٹری کفایت اللہ یوسفزئی ، فنانس سیکرٹری سیف اللہ جان ، گورننگ باڈی کے ممبران نور الوہاب ، احسان شیر پاؤ اورشاہ رضا شاہ سمیت دیگر ممبران عدنان علی شاہ ، سراج علی ، علی اکبر ، واجد اللہ ، حافظ وزیر محمد، سلمان شاہ ، رفاقت اللہ ، فضل وہاب، ناصر علی شاہ ، ذلان خان ، شیر علی خان ، نیاز گل ، سیف اللہ خان ، سید علی شاہ ، سجاد احمد ، نصر اللہ خٹک ، ضیا محمد ، سعید خان ، عباد اللہ مہمند، رضا محمد اور واجد علی نے شرکت کی ۔تلاوت کلام پاک کے بعد صدر سرتاج خان اور جنرل سیکرٹری سبز علی خان ترین نے کابینہ کی ایک سال کی کار کر دگی اور اہداف کے حوالے سے ہاؤس کو بریفنگ دی اور کابینہ کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ جنرل باڈی کے ممبران نے کابینہ کے ایک سال کی کار کر دگی اور مالیات کے حوالے سے مختلف سوالات اُٹھائے جس کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے ۔ ہاؤس نے کابینہ کی ایک سالہ کارکر دگی کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کی ۔ اجلاس نے گورننگ باڈی کی طر ف سے دو ممبران ذلان خان اور محمد جان کی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو آئین کے مطابق دو تہائی اکثریت سے مستر د کرکے دو نوں ممبران کی رکنیت بحال کر دی ۔اجلاس میں آئین کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے 31دسمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سرتاج خان ، سبز علی خان ترین ، کفایت اللہ یوسفزئی ، شاہ رضا شاہ اور سجاد علی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیٹی کے ممبران پریس کلب کے کسی بھی عہدے کیلئے امیدوار نہیں ہونگے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پریس کلب کے صدر سرتاج خان اورجنرل سیکرٹری سبز علی خان ترین نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ نامساعد اور مشکل حالات میں پریس کلب کو فغال بنا نے میں تمام ساتھیوں نے بھر پو ر ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب پر محصوص ٹولے کے قبضے کے حوالے سے شکوک و شبہات اور تحفظات ختم کرنے کیلئے پریس کلب کابینہ کی مدت دوسال کی بجائے ایک سال کر دی گئی جبکہ موجودہ کابینہ کا کوئی بھی رکن پریس کلب کے 31دسمبر کو منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا۔[/pukhto]

Check Also

ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس میں ممبران واپڈا ، سوئی گیس اور پولیس کے خلاف پھٹ پڑے ۔ انصاف سیڈ پروگرام میں ہیرا پھیری کے الزامات

ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس میں ممبران واپڈا ، سوئی گیس اور پولیس کے خلاف پھٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *