Tuesday , 23 July 2019
Home / Islam / اسلام کے آفاقی نظام میں کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل منع ہے ۔مولانا سید گوہر شاہ

اسلام کے آفاقی نظام میں کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل منع ہے ۔مولانا سید گوہر شاہ

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی مولا نا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ اسلام کے آفاقی نظام میں کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل منع ہے ۔ پیرس واقعہ پر پوری دنیا نے واویلا مچایا جبکہ تین دہائیوں سے مسلمانوں کے قتل عام پر یورپ اور امریکہ خاموش ہیں ۔ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات روکنے کیلئے پارلیمنٹ کو قومی مفاد کے تناطر میں پالیسیاں وضع کرنا ہونگے ۔مدارس کو دہشت گردی سے جھوڑنا غلط ہے کیونکہ ابھی تک حکومت اس حوالے سے کسی بھی مدرسہ کی نشان دہی نہ کر سکی ۔ وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ مولانا سید گوہر شاہ نے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس اور اس طرح کے دوسرے واقعات غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پارلیمنٹ قوم کے مفاد میں پالیسیاں وضع نہیں کرتی ملک کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہو سکتے ۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ اور مغربی دنیا سازشوں میں مصروف ہے اور یورپی دنیا اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے کے لئے ایکا کرلیا ہے۔ ۔اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور مسلمان تمام عقائد اور مسالک کو قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ پیرس میں دہشت گردی کے واقعہ پر پوری مسلم امہ نے اس کی مذمت کی اور فرانس سے اظہار یکجہتی کیا مگر دوسری طرف دیکھا جائے تو توہین رسالت ﷺ سمیت اسلام دشمن سازشوں میں فرانس نے کلیدی کر دار ادا کررہا ہے ۔ بھارت میں اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم سمیت پاکستان میں جاری دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عا م پر یورپ خاموش ہے مگر فرانس میں ایک چنگاری پر فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک نے واویلا مچا کر مسلمانون پر من گھڑ ت الزامات لگا رہے ہیں ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے مزید کہا کہ وفاق المدارس میں تمام مسالک کے علمائے کرام شامل ہیں ۔بعض نا سمجھ لوگ دہشت گردی کو دینی مدارس سے جوڑ رہے ہیں مگر یہی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ جے یوآئی دہشت گردی کے خلاف حکومت کی حمایت کر رہی ہے مگر کسی صورت دہشت گردی کے نام پر دینی مدارس کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ابھی تک کسی بھی ایسے مدرسے کی نشاندہی نہ کر سکی جس میں دہشت گردی کی تعلیم یا تربیت دی جا رہی ہو۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا پاکستان کے مسائل اور مشکلات جوں کے توں رہیں نگے ۔ انہوں نے بجلی اور سوئی گیس کے بدترین لوڈ شیڈنگ پر بھی شدید تنقید کی ۔[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *