Sunday , 25 August 2019
Home / Islam / عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کا اجلاس ۔ تحفظ ناموسﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کا اجلاس ۔ تحفظ ناموسﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کا اجلاس ۔ تحفظ ناموسﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ختم تحفظ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔حزب اللہ جان حقانی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا حزب اللہ جان حقانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس عالمی تحفظ ختم نبوت کے ضلعی ناظم مولانا نجیب الاسلام ، نائب امیر مولانا عبدالرؤف شاکر، ناظم اطلاعات حاجی حنیف اللہ حسرت ، فنانس ناظم وقاص ، ضلعی شوری کے ممبران میاں صاحب شبقدر ، حاجی عبدالوکیل ، قاری محمد جان، حاجی اخونزادہ حمید ، حاجی کلیم اللہ ، مولانا خلیل الرحمان سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی ناظم نے ضلعی تنظیم کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ تمام ارکان نے ضلع میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پرو گرام کو منظم و متحرک بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کئے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی امیر مولانا حزب اللہ جان حقانی نے کہاکہ ضلع چارسدہ میں مجلس کے ساتھی دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالی کے فضل کرم سے ساتھیوں کے تعاون سے قادیانیت کے ناپاک عزائم سے ضلع کے عوام کو باخبر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم ہر حالت میں تحفظ ختم نبوت کیلئے کو شاں رہیں نگے کیونکہ قادیانی اپنے ناپاک عزائم کے تکمیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیت ایک انوکھا کھیل کھیل رہی ہے کیونکہ یہاں کے دور دراز علاقوں میں مسلمانوں گھرانوں میں رشتے جوڑ رہے ہیں لیکن ان کی چالوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا۔ اجلاس کے آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل میں تحصیل شبقدر میں ایک عظیم الشان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہو گا جس سے مرکزی قائدین خطاب فرمائینگے ۔[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *