Saturday , 19 January 2019
Home / Islam / علماء کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تمام قوتیں اسلام اور علماء کرام کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں

علماء کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تمام قوتیں اسلام اور علماء کرام کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) علماء کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تمام قوتیں اسلام اور علماء کرام کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔ 6فروری کو کتوزئی میں عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس علماء کے اتحاد و اتفاق اور دشمن قوتوں کے خاتمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ مولانا عبدالروف شاکر ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تحفظ ختم نبوت کا اجلاس ضلعی نائب امیر مولانا عبدالروف شاکر کی صدارت میں ضلعی دفتر میں ہوا ۔اجلاس میں ضلعی ناظم نجیب السلام ، ضلعی ناظم نشرو اشاعت حاجی حنیف اللہ ، ضلعی شوریٰ ممبران حاجی کلیم اللہ، حاجی عبدالرحمن ،حاجی اخون زادہ حمید ، مولانا محمد یاسر ، وقاص احمداور عبدالوہاب نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 6فروری کو کتوزئی میں عالمی مجلس ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اس حوالے سے ضروری فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالروف شاکر اور دیگر نے کہا کہ ملک کی سا لمیت کو خطرات درپیش ہے ۔ مساجد ، مدراس اور علماء کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ علماء کرام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ علماء ملک کے تحفظ کے ضامن ہیں جبکہ ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان کا دفاع بھی علماء کے ذمہ ہے ۔ علماء کرام ختم نبوت کے منکرین کے خلاف برسر پیکار ہے ۔علماء حق کے ہوتے ہوئے اندرونی اور بیرونی دشمن اسلام اور پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اُنہوں نے اسلام دشمن جابر قوتوں پر تنقید کی اور کہا کہ جابر حکمران مساجد ،علماء اور دینی مدارس کے خلاف سازشیں چھوڑ دیں ورنہ خدا کے غیض و غضب کیلئے تیار رہیں ۔[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *