Thursday , 21 March 2019
Home / Islam / صندل بابا جی میدان تصوف سے لیکر علم وجہاد تک نابغہ روز گار شخصیت تھے۔

صندل بابا جی میدان تصوف سے لیکر علم وجہاد تک نابغہ روز گار شخصیت تھے۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)صندل بابا جی میدان تصوف سے لیکر علم وجہاد تک نابغہ روز گار شخصیت تھے۔ مرحوم نے خلق خدا کو دعوت وارشاد سے ہمنوا بنا کر روحانی تربیتی مشن ساری عمر جاری رکھی ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا فضل شکور خانقاہ صندلیہ سرڈھیری میں مولانا صندل بابا جی کے نواسے اور خلیفہ مجاز مولانا نور ولی صندلی سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے کی ہے ۔اُنہوں نے کہا ہے کہ حضرت بابا جی ایک مشفق انسان تھے ۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے موصوف نے ایک سو سال سے زائد عرصہ پر محیط خدمات انجام دے کر اپنی زندگی کو خدمت حلق کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔ مرحوم کے دینی خدمات علم و تصوف سے لے کر میدان جہاد تک تھے ۔[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *