Sunday , 25 August 2019
Home / Islam / رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت یہود و ہنود مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہے ۔

رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت یہود و ہنود مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہے ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورور رپورٹ) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت یہود و ہنود مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہے ۔ بد قسمتی سے مسلم امہ قرآن و حدیث سے دن بہ دن دور ہو تے جار ہی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے مسائل اور مشکلات بھی بڑھ رہی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام سیاست عبادت سمجھ کر عوامی حدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر ملت سکول پڑانگ میں یوم والدین سے خطاب ، مسجد خان خیل منعقدہ اجتماع اور ضیاء الحق شہید کلی میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر الگ الگ اجتماعات اور تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہاکہ عالمی سازش کے تحت مسلم امہ کو باہمی تنازعات میں الجھا کر یہود وہنود مسلم امہ کو ملیامیٹ کرنے پر تلے ہو ئے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام عالمی سازشی منصوبوں کیلئے میدان میں سینہ تھان کر کھڑا ہے اور قائد جمعیت ہر موقع او ہر محاذ پر اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام سیاست عبادت سمجھ کر عوامی حدمت بلا تفریق کر رہی ہے اور چارسدہ میں مختلف ترقیاتی منصبوں پر جاری کام میں شفافیت اور میرٹ کو مقدم رکھ کر ثابت کیا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ کرپشن اور اقرباء پر وری سے پا ک سیاست کرکے حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت کی ہے[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *