Friday , 22 March 2019
Home / Islam / یہود و ہنود دینی مدارس کو دہشت گردی سے جوڑ کر اسلام کو بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ علماء اور دینی مدارس کے خلاف تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔

یہود و ہنود دینی مدارس کو دہشت گردی سے جوڑ کر اسلام کو بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ علماء اور دینی مدارس کے خلاف تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔

02-04-2016[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ یہود و ہنود دینی مدارس کو دہشت گردی سے جوڑ کر اسلام کو بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ علماء اور دینی مدارس کے خلاف تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار العلوم اسلامیہ چارسدہ میں مجلس شوری کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ،مفتی عبداللہ شاہ ،ایم پی اے فضل شکو ر،مولانا عبدالباسط ،مولانا عادل جان ،اے این پی کے رہنماء خالد خان ،عبدالرحمان ،قاضی فضل منان اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ مجلس شوری اجلاس میں مولانا غلام محمد صادق نے دار العلوم اسلامیہ کا سالانہ بجٹ پیش کیا اور دارالعلوم میں نئے تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے مجلس شوریٰ کے اراکین کو اعتماد میں لیا ۔ اراکین شوری ٰ نے نئے منصوبے کی مکمل تائید کی اور مذکورہ منصوبے میں ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر 23اپریل کو سالانہ تقریب اسناد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مہتمم دارلعلو م اسلامیہ اور رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ،غلام محمد صادق ،مفتی عبداللہ شاہ اور مفتی عبدالرؤف شاکر نے کہا کہ دارالعلو م اسلامیہ چارسدہ گزشتہ 67سال سے مفت دینی خدمات پیش کر رہا ہے ۔دار العلوم اسلامیہ چارسدہ کا تمام انتظام عوام کے مالی تعاون سے چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ۔ یہود و ہنود اور ان کے پیرو کار مدارس او ر علمائے کرام کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں اور مدراس کو دہشت گردی سے جوڑ کر دین اسلام بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ یہود و ہنود کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اسلام کے مضبوط قلعوں کو مزید مضبوط اور مستحکم کر نے کیلئے آگے بڑھ کر مدد کریں۔  b[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *