Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / بنیادی مرکز صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ۔

بنیادی مرکز صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ۔

[pukhto]چارسدہ(بیورو رپورٹ)بنیادی مرکز صحت ترلاندی میں فی میل میڈیکل ٹیکنیشن کی سیٹ ایک سال سے خالی جبکہ متصل یونین کونسل نستہ کے بنیادی مرکز صحت میں فی میل میڈیکل ٹیکنیشن کے ایک سیٹ پر تین خواتین تنخواہیں لے رہی ہے ۔ خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت چارسدہ کی غفلت اور لا پر واہی کی وجہ سے بنیادی مر کز صحت ترلاندی میں گزشتہ ایک سال سے فی میل میڈیکل ٹیکنیشن کی سیٹ خالی ہے جس کی وجہ سے خواتین مریض دوسرے ہسپتالوں کو جانے پر مجبور ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ترلاندی سے متصل یونین کونسل نستہ میں واقعہ بنیادی مرکز صحت میں ایک سیٹ پر تین خواتین میڈیکل ٹیکنیشن کام کر رہے ہیں۔ ضلع بھر کے 45بنیادی مراکز صحت میں سے ہر ایک بی ایچ یو میں مرد مریضوں کے معائنہ کے لیے ایک مرد میڈیکل ٹیکنیشن جبکہ خواتین مریضوں کے معائنہ کے لئے ایک فی میل میڈیکل ٹیکنیشن کی تعیناتی کی جاتی ہے لیکن ضلع بھر میں کئی ایسے بنیادی مراکز صحت موجود ہے جہاں پر ایک پوسٹ پر تین اہلکار ڈٖیوٹیاں انجام دے رہی ہیں جبکہ بعض بی ایچ یوز میں عرصہ دراز سے سیٹیں خالی ہیں ۔اس حوالے سے تحصیل کونسل کے ممبر عظمت علی خان نے بنیادی مزکز صحت ترلاندی میں میڈیکل ٹیکنیشن کے عدم تعیناتی کے خلاف حکومت سے فوری طورپر علاقہ کے واحد ہسپتال میں فی میل میڈٖیکل ٹیکنیشن کے تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایک ہفتہ کے اندر فی میل میڈیکل ٹیکنیشن کی تعیناتی کو یقینی نہ بنایاگیا تو ہم محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔[/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *