Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / کالج ختم ، طلبات کا مستقبل داو پرلگ گیا۔

کالج ختم ، طلبات کا مستقبل داو پرلگ گیا۔

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ)ضلع کونسل میں قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی محمد عارف پراچہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ایف ای ایف کالجز کو ختم کرکے ہزاروں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے ۔صوبائی حکومت کے تعلیم دشمن اقدام کے خلاف احتجاجی تحریک کے ساتھ ساتھ عدالت بھی جائینگے ۔ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکند ر خیات خان شیر پاؤ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ضلع کونسل میں قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد عارف پراچہ نے صوبائی حکو مت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف صوبائی حکو مت صوبے میں تبدیلی لانے کے دعو ے کر رہی ہے اور محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے صوبائی حکومت تبدیلی کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب خواتین کے تعلیمی درسگاہوں فرنٹیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایف ای ایف) کو ختم کرکے تنگی اور مضافاتی علاقوں سمیت پورے صوبہ بھر کے ہزاروں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے 16ایف ای ایف کالجز کی بندش سے سینکڑو ں ملازمین بھی فارغ ہو جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل تنگی میں کوئی دوسرا گرلز کالج نہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی میٹرک تک کے کلاسسز ہو تے ہیں جس کی وجہ سے تنگی اور مضافاتی علاقوں کے لڑکیوں کو حصول تعلیم میں شدید مشکلات پیش آئینگے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے تنگی میں زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج پر تعمیراتی کا م تیز کرنے اور ایف ای ایف کالج کے طالبات کو فری داخلے اور سٹاف کو وہاں پر ایڈجسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر شیرپاؤ سے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے اور صوبائی حکومت سے ایف ای ایف کالجز کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا بصورت دیگر تنگی کے عوام احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے ساتھ ساتھ حکومت کہ اس ظالمانہ فیصلے کیخلاف عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔[/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *