Sunday , 21 July 2019
Home / Regional News / حکمران اور سیاست دان دیانتداری اور ایمانداری کی راہ اختیار کریں تو فوج کبھی بغاوت نہیں کر سکتی ۔

حکمران اور سیاست دان دیانتداری اور ایمانداری کی راہ اختیار کریں تو فوج کبھی بغاوت نہیں کر سکتی ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکمران اور سیاست دان دیانتداری اور ایمانداری کی راہ اختیار کریں تو فوج کبھی بغاوت نہیں کر سکتی ۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اگر قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کئے گئے تو پاکستان دنیا کا سب سے طاقتور ملک بن سکتا ہے ۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکمرانوں کو مرضی کی ٹی او آرز کی بجائے خو د کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے ۔ وہ چارسدہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ترک حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت اور ٹی ایم اے ہال میں جماعت اسلامی یوتھ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مصباح اللہ ، ضلعی نائب ناظم اعلی مصور شاہ ، ضلعی چیئر مین زکواۃ کمیٹی پیر مسعود جان ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر محمد ریاض خان ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے واضح کیا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے حوالے سے عمران خان کی بیان کی کوئی صفائی نہیں دینا چاہتا مگر عمران خان کے بیان کا علط مطلب لیا جا رہا ہے ۔عمران خان نے اپنے بیان میں پاکستان کے حکمرانوں کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ اتنے غیر مقبول ہیں کہ عوام ان کی کسی کال پر سڑکوں پر نہیں نکلتے۔ انہوں نے ترک حکومت اور عوام کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ترک حکومت اور قیادت پر عوام کا اعتماد ہے اس لئے حکومت اور جمہوریت کو بچانے کیلئے پوری قوم فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ترک قیادت نے صرف دس سالوں میں ترکی کو ہر محاذ پر بام عروج پر پہنچاکر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اس لئے عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنایا ۔ ۔انہوں نے حکمرانوں اور سیاسی قیادت پر زور دیا کہ ترک قیادت کی طرح ڈیلور کرکے عوام کا اعتماد حاصل کریں اور عوام کے دلوں میں جگہ بنا ئے تو ٹرپل ون بریگیڈ جمہوریت کو ثبوتاژ کرکے اقتدار پر قبضہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔ کوئلہ ،تیل ،گیس ، مائنگ ،زراعت ، ٹورازم اور افرادی قوت کو صحیح طریقے سے بروئے کار لایا گیا تو پا کستان دنیا کا سب سے طاقتو ر ملک بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوریت کو مضبو ط دیکھنا چاہتی ہے مگر پانامہ لیکس جیسے الزامات لگے توحکمرانوں کا احتساب ضرور کریگی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع ناظم کے ما تحت ہو گا ۔ وفاقی حکومت سے فنڈز نہ ملنے یا کم ملنے کی صورت میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومتوں کے بجٹ پر بھی کٹ لگے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے جماعت اسلامی پی کے 18یوتھ کے نو منتخب کابینہ سے خلف لیا اور بعد ازاں ضلعی اداروں کے سربراہوں کو بلدیاتی نظام میں ترمیم اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے تعین کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی ۔ [pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *