Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / شہید پولیس اہلکارکو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک کیا گیا ۔ یتیم بچے حسرت ویاس کی تصویر

شہید پولیس اہلکارکو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک کیا گیا ۔ یتیم بچے حسرت ویاس کی تصویر

22-07-2016

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) توحید آباد میں پولیس اور اشتہاریوں کے مابین دو طرفہ فائرنگ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید ۔ اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزامات میں مالک مکان گرفتار۔ شہید پولیس اہلکارکو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خا ک کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق توحید آباد نستہ میں خطرناک اشتہار ی مجرمان کی موجودگی کی اطلاع پر نستہ پولیس کی بھاری نفری نے توحید آباد میں بختیار ولد صاحب خان کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ اس دوارن اشتہاری مجرمان شعیب ولد مصل خان اور اس کے ساتھیوں نے نے مزاخمت شروع کرکے پولیس پر فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کاروائی شروع کی ۔ اشتہار ی مجرمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار خادم حسین شدید زحمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زحموں کی تا ب نہ لاکر زندگی کی بازی ہا ر گئے ۔بعد ازاں شہید خادم حسین کی میت کو پولیس لائن چاسدہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ڈی پی او چارسدہ نے آئی جی خیبر پختونخوا اور چارسدہ پولیس کی طرف سے شہید کے میت پر پھول چڑھائے ۔شہید خادم حسین کی میت کو بعد ازاں آبائی گاؤں منتقل کیا گیا جہاں ان کی تدفین کی گئی ۔ پولیس نے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے مقامی شہری بختیار کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ۔ شہید خادم حسین کے یتیم ہونے والے چار کم سن معصوم بیٹے حسرت و یاس کی تصویر بن گئے اور لوگ ان کے مستقبل کے حوالے سے کافی فکر مند نظر آرہے تھے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *