Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / چارسدہ کے بادشاہ سلامت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر عباسی قانون اپنی مرضی سے استعمال کرنے لگے ۔

چارسدہ کے بادشاہ سلامت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر عباسی قانون اپنی مرضی سے استعمال کرنے لگے ۔

[pukhto]چارسدہ(بیورو رپورٹ)چارسدہ کے بادشاہ سلامت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ظفر عباسی قانون اپنی مرضی سے استعمال کرنے لگے ۔ دل کے قریب اور چہیتے قصائیوں نے عوام کی چمڑی ادھیڑ لی لیکن مجال ہے کہ ضلعی انتظامیہ انکے خلاف کاروائی کریں جب کہ سفارش نہ رکھنے والے قصائیوں، ذخیرہ اندوزوں اور گران فروشان کی شامت آنا روز کا معمول ہے۔ اہلیان علاقہ کلیاس کے مطابق انکے علاقے میں بڑا گوشت حکومت کی مقرر کردہ نرخ240روپے فی کلو کے بجائے300سے لیکر350روپے تک فروخت کی جا رہی ہے ، جسکے خلاف ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو درخواست دے دی جس پر کوئی کاروائی کرنے کے بجائے ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ قصائی کو اپنے دفتر میں طلب کیا اور پشت پر تپکی دے کر انتہائی عزت و احترام سے رخصت کیا جبکہ درخواست گزاروں کو مکمل طور پر بے خبر رکھا گیا۔ اس حوالے سے جب ڈپٹی کمشنر سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ قصائی کو وارننگ دی ہے۔ آئندہ مہنگا گوشت فروخت نہیں کریگا ۔ ہم عوام کے شکایات پر یقین نہیں رکھتے اگر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مذکورہ قصائی کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو پھر اسکے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب تحصیل بازار چارسدہ میں حلقہ احباب سے باہر قصائیوں، زخیرہ اندوزوں، گران فروشان اور ملاوٹ کرنے والوں کی روز روز شامت ہوتی ہے جبکہ من پسند چہیتے من پسند نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی چیزیں فروخت کرتے ہیں۔ چارسدہ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کی اس دوہرے معیار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے تاجروں، دکانداروں اورقصائیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔[/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *