Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / جمعیت علمائے اسلام نے تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ کی پارٹی رکنیت بحال کردی

جمعیت علمائے اسلام نے تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ کی پارٹی رکنیت بحال کردی

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام نے تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ کی پارٹی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان کی طرف سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق جمعیت کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے تحصیل تنگی کے امیر مولانا کمال شاہ کی رکنیت بحال کرکے ان کو پارٹی اور تنظیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مولانا سید کمال شاہ نے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان سے حصوصی ملاقات کی اور جماعتی پالیسیوں پر کاربند رہنے کا عزم کیا ۔ مولانا محمد ہاشم کے مطابق مولانا کمال شاہ سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی یا اختلاف نہ تھا بلکہ جماعتی مفادات کی خاطر ان کے خلاف آئین کے مطابق کاروائی کی گئی تھی اور اب مولانا کمال شاہ نے پارٹی آئین، جماعتی احکامات اوراُصولوں کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر اُن کی رکنیت بحال کردی گئی ۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *