Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / ضلع کونسل میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے خواتین ارکان اسمبلی نے ضلع ناظم اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے خلاف طبل جنگ بجادی ۔

ضلع کونسل میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے خواتین ارکان اسمبلی نے ضلع ناظم اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے خلاف طبل جنگ بجادی ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)ضلع کونسل میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے خواتین ارکان اسمبلی نے ضلع ناظم اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے خلاف طبل جنگ بجادی ۔ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو بھوک ہڑتال شروع کرکے آخری حد تک جائینگے ۔ ہماری ریکوزیشن پر حیلے بہانے کرکے اجلاس نہیں بلایا جاتا ۔ اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور ضلعی ناظم اعلیٰ کی کارکردگی زیرو ہے۔ ضلع ناظم نے الزامات مسترد کردیئے۔ خواتین ارکان اسمبلی کی ہنگامی پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل میں خواتین اراکین اے این پی کی صفیہ نوروز، نبیلہ رحمان، نگہت سیما، رضیہ سلطانہ ، حمیدہ محفوظ ،جماعت اسلامی کی نازنین اختر ،قومی وطن پارٹی کی شاہین سلطان اورپاکستان تحریک انصاف کی عشرت بیگم نے ضلعی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم فہد ریاض خان اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ اختر منیر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ خواتین ممبران کو فنڈز کی فراہمی میں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔سرکاری آفسران خواتین ممبران کی حلق حق تلفی کررہے ہیں۔ نو تعمیر شدہ ضلعی سیکرٹریٹ میں خواتین ممبران کیلئے کوئی کمرہ مختص نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین ممبران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں خواتین ممبران کو اعزازیہ دیا جاتا ہے جبکہ ضلع چارسدہ میں خواتین ممبران اعزازیہ سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک خواتین ارکان اسمبلی کو گزشتہ سال کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خواتین ارکان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ممبران کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنایا جائے کیونکہ حلقے کے عوام نے ہم سے توقعات وابستہ کر رکھے ہیں ۔فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے گزشتہ چودہ مہینے سے خواتین ممبران نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی جب اجلاس بلانے کیلئے ریکولیشن جمع کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس ایجنڈا نہیں ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دواران ضلع کونسل کے 12 اجلاس ہوئے ہیں۔ ضلع کونسل کا اجلاس ہر پندرہ دِن بعد منعقد کرنا لازمی ہے تاکہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی زیرو ہے جس سے ضلع ناظم فہد ریاض کی نا اہلی واضح نظر آتی ہے ۔ خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈ دوسرے سال مہیا کیا جاتا ہے جس میں بھی بیشتر خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز فراہم نہیں کی گئی ۔ لوکل گورنمنٹ سسٹم نا اہل قیادت کے ہاتھ میں ہے۔ فنڈز کے حوالے سے کئی دفعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کے ساتھ میٹنگ ہوئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ اس حوالے سے ضلع ناظم کے ساتھ جب رابطہ کرنے کے کوشش کرتے ہیں تو وہ ہماری کال ریسو نہیں کرتے آخر ہم اپنے مطالبات کے حل کیلئے کس سے رجوع کریں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ عید سے پہلے ہمیں گزشتہ سال کی تنخواہ نہ دی گئی اور دیگر مسائل اور مطالبات فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ۔اس حوالے سے ضلع ناظم نے اپنے موقف میں کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے خواتین اراکین اسمبلی کیلئے کوئی تنخواہ مقرر نہیں کیا گیا ہے البتہ اُن کو گزشتہ سال کا اعزازیہ دیا گیا ہے جبکہ موجودہ سال کا اعزازیہ بہت جلد ان کو دیا جائے گا۔ خواتین اراکین کا تمام فنڈز مختلف محکموں کو منتقل کیا جا چکا ہے اور اب یہ خواتین ممبران کی ذمہ داری ہے کہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دیں ۔ نئے ضلعی سیکرٹریٹ میں آئندہ اجلاس سے پہلے خواتین ارکان کیلئے مختص کیا جائے گا۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

2 comments

  1. I’m still learning from you, but I’m trying to reach my goals.
    I certainly enjoy reading all that is written on your site.Keep the posts coming.
    I loved it! http://www.gaycockboys.com/video/maurico-and-vinnie-sEv906Y8bh7.html

  2. I have been browsing on-line greater than 3 hours these days, yet
    I never found any interesting article like yours. It’s pretty worth sufficient
    for me. In my view, if all website owners and bloggers made just right content as you did,
    the net will be a lot more useful than ever before. http://bing.co.uk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *