Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیر اعلی سے بڑا مطالب کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیر اعلی سے بڑا مطالب کر دیا۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی موٹر سائیکل ریلی ۔ وزیر اعلی خیبر پختون نخوا پر ویز خٹک سے چارسدہ میں فوری طور پر انڈسٹریل زون قائم کرنے کا مطالبہ ۔ عمران خان کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گراس روٹ لیول پر مخلص قیادت کے چناؤاور پارٹی کے اندر گروپ بندیاں ختم کرنے کی اپیل ۔ صدیق احمد ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی صدارت کے امیداور صدیق احمد کی قیادت میں کارکنوں نے ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی درانی مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ بعد ازاں درانی مارکیٹ میں ورکر ز کنونش کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کر تے ہوئے صدیق احمد،کرنل ریٹائر ڈ حیدر علی درانی ، سریر خان ، اجمل درانی اور عبدالرؤف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کیلئے کارکنوں اور عہدیداروں کو باہمی اختلافات ختم کرنے ہونگے تاکہ تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان میں عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جومحب وطن ، ایماندار اور کرپشن سے پاک ہے ۔ ۔ مقررین نے کہاکہ پارٹی کے اندر خالیہ گروپ بندی کی وجہ سے تحریک انصاف کا گراف کمزور ہو رہا ہے جبکہ نظریاتی کارکنوں میں بھی مایوسی پھیل رہی ہے ۔ تامقررین نے پشاور ریجن کے صدر و صوبائی وزیرشاہ فرمان سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ کا دورہ کرکے تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں کے مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کریں۔ مقررین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ چارسدہ میں فوری طور پر انڈسٹریل زون کی منظوری دے دیں تاکہ چارسدہ کی معیشت بہتر اور بے روزگاری پر قابو پا یا جاسکے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *