Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / چارسدہ میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن میں اضافہ کا جھانسہ دیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا انکشاف۔

چارسدہ میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن میں اضافہ کا جھانسہ دیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا انکشاف۔

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ)چارسدہ میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن میں اضافہ کا جھانسہ دیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا انکشاف۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ پنشنرز سے 30سے35 ہزار رشوت لیکر ماہانہ پنشن اور دیگر مراعات میں اضافے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ چارسدہ میں درجنوں افراد لُٹ گئے ۔ذمہ دار ادارے لمبی تان سو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور دیگر مراعات میں اضافہ کا جھانسہ دیکر سرعام لوٹا جا رہا ہے جبکہ ذمہ دار ادارے خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں ۔ غریب ، لاچار اور ضعیف العمر ریٹائرڈ صوبیدار، نائب صوبیدار اور دوسرے رینک کے ملازمین سے فی کیس 30ہزار سے 35ہزار روپے رشوت لیکر پنشن میں چھ ہزار روپے اضافے اور دیگر مراغات دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ چارسدہ میں مذکورہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے ریٹائرڈ نائب صوبیدار ابراہیم خود کو CMAلاہور کا ملازم ظاہر کرتا ہے اور بقول اُن کے وہ خیبر پختونخوا کے لئے تعینات کیے گئے ہیں اور انہیں باقاعدہ 45ہزار تنخواہ دی جاتی ہے۔ میڈیا کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے ریٹائرڈ نائب صوبیدار ابراہیم نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں وہ پنشن اور مراعات میں اضافے کے خواہش مند پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین کا سروس نمبر بمعہ2ہزار روپے CMAلاہور بھجواتے ہیں اور وہاں ریکارڈ چیک کرنے کے بعد جب کیس OK کر دیا جاتا ہے تو ر یٹائرڈ ملازم کی سروس بک اور دیگر ضروری دستاوزات کی نقول بمعہ 30ہزار روپے سی ایم اے لاہور بھجواتے ہیں اور کچھ عرصہ بعدریٹائرڈ ملازم کے پنشن میں ناصرف 5سے6ہزار کا اضافہ ہو جاتا ہے بلکہ اُسے دیگر واجبات اور مراغات بھی مل جاتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پیسوں کے بغیر CMAلاہور میں کام نہیں ہو سکتا اور ملک بھر میں یہ عمل جاری ہے۔ جب اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ اس پنشن میں اضافہ یا دیگر مراعات کی فراہمی کیلئے اپ کے پاس کوئی پالیسی ہے تو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ میرے پاس ایسی کوئی دستاوزات نہیں اور نہ ہی سی ایم اے کی جانب سے کوئی پالیسی دی گئی ہے ،جب مذکورہ شخص ابراہیم سے ان کی تعیناتی کا دستاویز مانگا گیا تو انہوں نے صاف انکا کر تے ہوئے کہا کہ مجھے 45ہزار تنخواہ مل رہی ہے مگر تعیناتی کا کوئی دستاویز نہیں ۔ ریٹائرڈ نائب صوبیدار ابراہیم نے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے سروس بکس ، شناختی کارڈ اور دیگر دستا ویزات کی کاپیاں میڈیا کو دکھا کر کہا کہ اب تک چارسدہ میں درجنوں ریٹائرڈ فوجیوں کے کیسز لاہور بھجوائے گئے ہیں اور بہت سے لوگوں کے پنشن میں اضافہ بھی ہوا ہے جس کا تمام ریکارڈ ان کے پاس محفوظ ہے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *