Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مظاہرہ

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مظاہرہ

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا پوسٹ گریجوٹ کالج چارسدہ میں بی اے کلاسسز ختم کرنے کے خلاف فاروق اعظم چوک اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ احتجاجی مظاہرین نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اقدام کو غریب طلباء کے ساتھ ظلم قرار دیا ۔ سات دن کے اندر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔ نوید گیگیانی ۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں بی اے کلاسسز ختم کرنے اور بی ایس پروگرام شروع کرنے کے خلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے فاروق اعظم چوک اور چارسدہ پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر نوید گیگیانی اور دیگر نے کہا کہ وہ بی ایس پرو گرام کے خلاف نہیں مگر گورنمنٹ کالج چارسدہ میں بی اے کلاسسز ختم کرکے غریب طلباء پر حصول علم کے دروزاے بند کئے گئے ہیں جس کے خلاف وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف فروع تعلیم کے بڑے بڑے دعوے کر تی ہے جبکہ دوسری طرف غریب اور لاچار طلباء کو تعلیم سے محروم کر رہی ہے ۔انہوں نے دھمکی دی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر بی اے کلاسسز کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *