Monday , 22 July 2019
Home / Regional News / شیخ آباد رجڑ میں بجلی ٹرانسفر مر چھ روز سے خراب۔

شیخ آباد رجڑ میں بجلی ٹرانسفر مر چھ روز سے خراب۔

[pukhto]چارسدہ( بیورو رپورٹ) شیخ آباد رجڑ میں بجلی ٹرانسفر مر چھ روز سے خراب۔ مساجد میں پانی ناپید۔ عوا کے صبر کا پیمانہ لبریز۔تفصیلات کے مطابق رجڑ شیخ آباد میں بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ چھ روز سے خراب ہوا ہے۔ جسے ٹھیک کرنے کیلئے بار بار واپڈا حکام کو شکایات کی گئی مگر کوئی سننے والا نہیں ٹرانسفار مر کی خرابی کی وجہ سے جہاں پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہواہے وہاں مساجد میں پانی ناپیدہے جس سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے بجلی نہ ہونے کیوجہ سے بوڑھوں اور بیماروں کا برا حال ہے۔جبکہ خواتین کو بھی شدید مشکلات ہیں امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء و طالبات کو پڑھائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔علاقے کے عوام نے دھمکی دی ہے کہ اگر جوری طور پر ٹرانسفارمر کی مرمت نہ کی گئی تو عوامی سطح پر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔[/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *