Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / ضلعدار سکشن دوسہرہ کے پر شکوہ اور وسیع عریض عمارت تباہی کے دہانے پر ۔

ضلعدار سکشن دوسہرہ کے پر شکوہ اور وسیع عریض عمارت تباہی کے دہانے پر ۔

31-08-2016 (9)

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ)ضلعدار سکشن دوسہرہ کے پر شکوہ اور وسیع عریض عمارت تباہی کے دہانے پر ۔ پاکستان سے پہلے تعمیر شدہ بلڈنگ عدم توجہی کے بناء پر شکست و ریخت کا شکار بلڈنگ کے خستہ خال عمارت بارشوں کے موسم میں سٹاف کیلئے دوہرے عذاب کا سبب ہے ۔ ناظم ویلج کونسل مولانا محمد الیاس۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ ڈویژن کے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعدار سیکشن کے دفاتر واقعہ یوسی قلات نصیر درگئی خستہ خالی کا شکار ہے ۔ قیام پاکستان سے قبل تعمیر ہونے والا بنگلہ ایریگشن ڈیپارٹمنٹ کے 2014میں مر دان ڈویژن سے الگ ہونے اور چارسدہ ڈویژن کے تحت آنے کے بعد سے مزید زبو ں خالی کا شکار ہے ۔ بنگلہ سے ملحقہ وسیع و غریض سرکاری ارضیات بنجر کے بنجر پڑے ہیں جبکہ بنگلہ میں موجود قیمتی درختاں بھی دیمک اور کیٹروں کے خوارک بن رہے ہیں۔ اسی طرح بنگلہ کے حدود میں پڑے لاکھوں روپے کے پڑے قیمتی درختوں کے پڑے لکڑی بھی ضائع ہو رہے ہیں۔ ضلعدار سیکشن کے دورے کے موقع پر مولوی محمد الیاس نے اس موقع پر بنگلہ کے ذمہ داران سے تفصیلات لیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تبدیلی کے شوشے چھوڑنے کے بجائے عملی کام کے طرف توجہ دیں۔ مذکورہ سیکشن میں صرف ایک سب انجینئر تعینات ہیں جبکہ رونیو اور دیگر ترقیاتی اور ضروری امور کیلئے ایچ وی سی ، وی سی ، ڈپٹی کلکٹر اور کلاس فور و دیگر سٹاف کی عدم دستیابی بھی صوبائی حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ آبپاشی کے نہروں کے کناروں پر خود روں پودوں کے بڑھنے سے پانی کی روانی میں خلل پیدا ہوا ہے جبکہ نہریں ڈرین اور واٹر چینلز میں ملبہ جمع ہونے سے پانی کی روانی میں خلل پڑا ہے جس سے کسانوں کو آبپاشی میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کے اکہ فوری طو پر مذکورہ بنگلہ اور ضلعدار سیکشن دوسہرہ میں ضروری اور اہم اقدامات اٹھانے کے ساتھ مطلوبہ سٹاف فراہم کریں۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *