Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / پانامہ لیکس میں ملک کے چوٹی کے سیاست دانوں کے نام ایک المیہ ہے ۔

پانامہ لیکس میں ملک کے چوٹی کے سیاست دانوں کے نام ایک المیہ ہے ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مصباح اللہ نے کہا ہے کہ قومی خزانہ سے روزانہ بارہ ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں ۔ پانامہ لیکس میں ملک کے چوٹی کے سیاست دانوں کے نام ایک المیہ ہے ۔ جماعت اسلامی کا عالمی اجتماع عام چوروں اور لٹیروں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گااور ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کریگا۔وہ مرکز اسلامی چارسدہ میں اجتماع عام کے لیے قائم کمیٹی برائے میڈیا اور مالیات کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اجتماع عام کیلئے چارسدہ کے ناظم محمد جسیم عمرزئی اورصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بحراللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 23,22 اکتوبر کو پشاور میں جماعت اسلامی کاتاریخی اجتماع نظام اسلام کیلئے پیش خیمہ اور 2018 انتخابات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجتماع سے صوبہ میں امن کی فضاکو تقویت ملے گی کیونکہ خیبر پختونخوا گزشتہ ڈیڑہ عشرہ سے بدامنی کاشکار رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے اجتماع سے ایک طرف امن کا پیغام جبکہ دوسری طرف جمہوری روایات مستحکم ہونگے ۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی قران و سنت کے نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ سٹیٹس کو کرپٹ مافیا سے نفرت اوراسلام سے محبت کا اظہار کریں کیونکہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام کرپٹ مافیاپر کاری ضرب اور اسٹیٹس کوسے قوم کی آزادی کا باعث ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ ک قومی خزانے کو روزانہ بارہ ارب روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے ۔جماعت اسلامی کرپشن اوربدعنوانی میں ملوث تمام چھوٹے بڑے مجرموں کو قوم کے سامنے لاکر دم لیگی ۔ جماعت اسلامی ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ پانامہ لیکس میں چوٹی کی سیاست دانوں کے نام ایک المیہ ہے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *