Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / پولیٹیکل روڈ خواجہ وس سے دو دہشت گرد گرفتار۔

پولیٹیکل روڈ خواجہ وس سے دو دہشت گرد گرفتار۔

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) پولیٹیکل روڈ خواجہ وس سے دو دہشت گرد گرفتار۔ خود کش جیکٹ ، دو دستی بم اور دو پستول برآمد۔ گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے 77لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا اقرار کر لیا ۔ دہشت گرد مہمند ایجنسی سے موٹر سائیکل پر چارسدہ داخل ہو رہے تھے ۔ ڈی پی او چارسدہ ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ وس کے علاقہ میں پولیٹیکل روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں قاسم عر ف علی ولد امیر حسین اور وحید گل ولد امیر گل ساکنان ایبٹ آباد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو خود کش جیکٹ ، دو دستی بم اور دو پستول برآمد کر لئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چارسدہ میں تحریک کاری کیلئے داخل ہو رہے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے 77لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا اقرار بھی کیا ہے ۔بعد ازاں دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

One comment

  1. Somos tu agencia de marketing on line para gestionar tus campañas en la red y/ formar a tus trabajadores y equipos. http://orthodontistwilmington.com/component/k2/itemlist/user/151442

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *