Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / تعلیمی ایمرجنسی ، بچے کھتیوں میں پڑنے لگے ۔

تعلیمی ایمرجنسی ، بچے کھتیوں میں پڑنے لگے ۔

01-09-2016 (1)

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) عمر زئی میں 30سال سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول بیرو کو مالک مکان نے تالے لگا دئیے ۔ طلباء کھیتوں میں حصول تعلیم پر مجبور ہو گئے ۔ ضلع ناظم نے متبادل بلڈنگ مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ سکول بلڈنگ میری ملکیت ہے جس کے عوض محکمہ تعلیم نے کوئی کرایہ اور نہ ملازمت دی ہے ۔ تین سال تک عدالتوں میں خوار ہونے کے بعد عدالت کے حکم پر سکول کو اپنے قبضے میں لیا ہے ۔ مالک مکان کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق عمر زئی یونین کونسل کے علاقہ سرور آباد میں عرصہ 30سال سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول بیرو کو مالک مکان انور خان نے محکمہ تعلیم کے خلاف عدالتی جنگ جیتنے کے بعد اپنے قبضے میں لیکر سکول کی عمارت میں اپنے اہل و عیال کو ٹھہرادیاجس کی وجہ سے سینکڑوں طلباء سکول کے قریب کھیتوں میں حصول تعلیم پر مجبور ہو گئے ۔ سکول کے تدریسی عملہ نے میڈیا کو بتایا کہ مالک مکان کے قبضے کی وجہ سے سکول کا تمام سامان اور سٹیشنری وغیرہ سکول میں بند رہ گیا ہے جس کی وجہ سے تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کو اس حوالے سے ہم نے باقاعدہ اطلاع دی ہے تاکہ طلباء کی پڑھائی کے حوالے سے کوئی اقدام کیا جائے۔۔ا س حوالے سے مالک مکان انور خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ 1986میں علاقے کے بچے مقامی مسجد میں تعلیم حاصل کر تے رہے ۔اس وقت کے سکول ٹیچر کے کہنے اور طلباء کے مشکلات کے پیش نظر انہوں نے سکول کیلئے اپنا گھر دے دیا مگر آج تک محکمہ تعلیم سے ایک روپیہ کرایہ لیا اور نہ محکمہ تعلیم نے ہمیں کوئی ملازمت دی ۔ 30سال پہلے جو نیک کام کیا تھا اس کی پوری سزا بھگت چکا ہو ۔ اپنے گھر پر محکمہ تعلیم کا قبضہ چھڑانے کیلئے انہوں نے باقاعدہ عدالت میں مقدمہ کیااور تین سال عدالتوں میں خوار ہونے کے بعد عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد پولیس نے سکول کا قبضہ مجھے حوالے کیا ۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ذمہ دار آفیسر نے موقف دینے سے انکار کیاجبکہ ضلعی ناظم فہد ریاض خان نے سکول پر قبضے اور بچوں کے مستقبل کے حوالے سے اپنے موقف میں کہا کہ 30 سے سال قائم مذکورہ سکول کا قبضہ واپس لینے کیلئے محکمہ تعلیم نے عدالت میں اپیل دائر کی ہے جس پر دو چار روز میں فیصلہ ہو جائیگااور فیصلہ محکمہ تعلیم کے حق میں نہ ہوا تو جنگی بنیادوں پر سکول ہذ ا کیلئے متبادل عمارت کا بندو بست کیا جائیگا کیونکہ سکول کے بچوں کا مستقبل ہر صورت بچانا ہے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *