Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / وفاقی وزیر پانی و بجلی حواجہ آصف اور محکمہ واپڈا کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کا اعلان

وفاقی وزیر پانی و بجلی حواجہ آصف اور محکمہ واپڈا کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کا اعلان

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی حواجہ آصف اور محکمہ واپڈا کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کا اعلان کر دیا ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی حواجہ آصف نے اسمبلی فلور پر غلط بیانی کی ہے جس سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہو ا ہے ۔ ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اسمبلی فلور پر محکمہ سوئی گیس کے خلاف بھی پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ میں روزانہ بجلی کے ٹرانسفارمر خراب ہو رہے ہیں جس کی مرمت ، گاڑی کرایہ اور لائن مینوں کی جیب گرم کرنے کیلئے عوام چندہ اکٹھا کر تے ہیں اور اس مرحلہ کے بعد صارفین ٹرانسفارمر مرمت کیلئے واپڈا حکام کی منت سماجت کر تے ہیں۔ مولانا سید گوہر شاہ نے مزید کہاکہ ٹرانسفار مر خرابی کی صورت میں واپڈا کے پاس متبادل ٹرانسفار بھی نہیں ہو تا تاکہ صارفین کو بجلی کی ترسیل جاری رکھی جا سکے ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے سپیکر کو مخاطب کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ 2010میں ان کے حلقہ نیابت کے ایک شہری نے سوئی گیس کنکشن کیلئے درخواست جمع کر ائی جس پر صارف نے باقاعدہ سرکاری فیس بھی جمع کر ائی ہے ۔شریف شہری گزشتہ چھ سال سے محکمہ سوئی گیس کے دفاتر کے چکر لگا کر تھک گیا اور گزشتہ ایک سال سے بحیثیت رکن قومی اسمبلی وہ مسلسل محکمہ سوئی گیس کے حکام کو کنکشن فراہم کر نے کی ہدایت کر تے رہے مگر کسی نے سنجیدگی نہ دکھائی جس پر دو مہینے پہلے مذکورہ شہری نے ارجنٹ کنکشن کیلئے درخواست جمع کی ہے مگر اس پر بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اسمبلی فلور پر ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ میں روزانہ ٹرانسفارمر خراب ہوتے ہیں اورنہ صارفین ٹرانسفارمر مرمت کرنے کیلئے چندے اکٹھے کر تے ہیں ۔ ٹرانسفارمر مرمت کیلئے چارسدہ میں باقاعدہ سرکاری ورکشاپ موجود ہے جبکہ خراب ٹرانسفار مر اتارکر متبادل ٹرانسفارمر بھی نصب کئے جا تے ہیں ۔مولانا سید گوہر شاہ نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جوابات کو غلط قرار دیا اور کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف کے غلط بیانی سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہو ا ہے جس کے خلاف وہ وفاقی وزیر اور محکمہ واپڈا کے خلاف تحریک استحقاق جمع کر ائینگے ۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *