Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / چارسدہ کے عوام مزید ٹیکسوں کیلئے تیار ہو جائیں ۔

چارسدہ کے عوام مزید ٹیکسوں کیلئے تیار ہو جائیں ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر نے ضلع کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کو تجویز دی کہ تعلیم وصحت میں بہتری لانے کیلئے نجی تعلیمی اداروں ، پرائیوٹ ہسپتالوں اور شادی ہال سمیت 26دیگر پوائنٹس پر ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے ۔ ایوان تجاویز پر تفصیلی غور وحوض اور بحث کرکے ٹیکس تجاویز کو عملی شکل دے دیں ۔ ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ پشاور ، مردان اور نوشہرہ میں پہلے ہی سے اس طرح کے ٹیکس لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ٹیکس ریکوری میں ضلعی حکومت کی مدد کریگی ۔ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر قاسم علی ، پیر رحمان اللہ اور دیگر نے ٹیکس تجاویز پر تحفظات ظاہر کی ۔سپیکر حاجی مصور شاہ نے اپوزیشن کے تحفظات کے حوالے سے واضح کیا کہ ابھی ٹیکس نہیں لگائے گئے بلکہ اے ڈی نے ایک خاکہ پیش کیا ہے جس پر تفصیلی بحث اور غور کیا جائیگا۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *