Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / امبار میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ ، اپڈیٹس

امبار میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ ، اپڈیٹس

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)امبار میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے میں شہداء کی تعداد 25ہو گئی جن میں 5بچے بھی شامل ہے ۔دھماکے میں 28افراد زخمی ہو گئے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹروں کے زریعے پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو باجوڑ اور ایجنسی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال غلنی میں طبی امدا د دی جا رہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے پہلی رکعت میں ہوا جس کے بعد مسجد منہدم ہو گئی اورسینکڑوں نمازی ملبے تلے دھب گئے ۔ اہل علاقہ نے امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں اور شہداء کو ملبے سے نکال کر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شہادتیں اکھٹے کئے ہیں اور علاقے کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ دھماکے کی وجہ سے امبار اور گرد نواح میں مواصلاتی رابطے منقطع ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دور دراز علاقہ ہونے اور سفری سہولیات کے فقدان کی وجہ سے زخمیوں کی ہسپتال منتقلی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ابھی تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *