Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / ٹی ایم اے چارسدہ کے ملازمین نے عید کے چھٹیاں عوامی خدمت میں لگا کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے ۔

ٹی ایم اے چارسدہ کے ملازمین نے عید کے چھٹیاں عوامی خدمت میں لگا کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے ۔

26-09-2016-4

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ملازمین کے دربارسے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمرزئی نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے چارسدہ کے ملازمین نے عید کے چھٹیاں عوامی خدمت میں لگا کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے ۔ ٹی ایم اے ملازمین ایماندار ی اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیکر چارسدہ کے عوام کا دل جیت لیں ۔ ملازمین کے تمام مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔ وہ ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں عید کے موقع پر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے ملازمین کو انعامات دینے کے حوالے سے منعقدہ دربار سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ٹی ایم او فخر السلام ، نائب ناظم اعلی ڈاکٹر الطاف ، تحصیل ممبران عبد الصمد باچا ، اعظم جان باچا ، پیر علی خان کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔اس موقع پر ملازمین میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ملازمین کے دربار سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمرزئی نے کہا کہ ٹی ایم اے چارسدہ کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے ناظمین ، سرکاری افسران اور ملازمین کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ ٹی ایم اے چارسدہ مالی مشکلات کے باوجود اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ ملازمین عوام کی خدمت کو شعار بنا کر ٹی ایم اے چارسدہ پر عوام کا اعتماد بحال کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ کم وسائل کے باوجود ٹی ایم اے چارسدہ عوام کی بھر پور خدمت کر رہی ہے مگر اس میں بہتری لانا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے چارسدہ کے آفسران ، ناظمین اور ملازمین مل جل کر ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کریں تو چارسدہ کے عوام کے تمام مسائل اور مشکلات حل ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے ٹی ایم اے چارسدہ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملازمین نے عید کی چھٹیوں میں اپنے بچوں اور عزیزوں کو چھوڑ کر عوام کی خدمت کو ترجیح دی اور قربانی کے آلائشوں اور دیگر گندگی کو بر وقت ٹھکانے لگاکر عوام کے دل جیت لئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام مسائل اور مشکلات سے وہ بخوبی آگاہ ہے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *