Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / غریب آباد میں پانچ مسلح افراد کا نویں جماعت کے طالب علم پر بد ترین تشدد۔

غریب آباد میں پانچ مسلح افراد کا نویں جماعت کے طالب علم پر بد ترین تشدد۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)غریب آباد میں پانچ مسلح افراد کا نویں جماعت کے طالب علم پر بد ترین تشدد۔طالب علم تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل۔ چائلڈ پروٹکیشن یونٹ نے واقعہ کا نوٹس لیکر قانونی کاروائی شروع کی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود ڈھب غریب آباد میں پانچ مبینہ مسلح ملزمان بشیر ، پرویز پسران کریم اور گل حیات ولد نامعلوم نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ نویں جماعت کے طالب علم حمزہ ولد علی رحمان کو سکول جاتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کربد ترین تشدد کا نشانہ بنا یا اور طالب علم کو آدھ موا کر کے رفو چکر ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے طالب علم کو فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد طالب علم کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ دوسری طرف چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے واقعہ کا نوٹس لیکر مجروح طالب علم حمزہ سے ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کو ہر قسم قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *