Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / پاک چین اقتصادی راہ داری سے نا صرف پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا بلکہ

پاک چین اقتصادی راہ داری سے نا صرف پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا بلکہ

[pukhto]چارسدہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خوا کے سنیئر نائب صدر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری سے نا صرف پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا بلکہ اس منصوبے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آ سکے گے ، وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کی خصوصی دلچسپی پر وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے پورے پختون خوا میں ترقیاتی کام شروع کرد یئے ہیں ، چارسدہ میں 500 بستروں پر مشتمل کیٹیگری اے ہسپتال ، اور یونین کونسل درگئی کیلئے الگ بجلی فیڈر کے افتتاح کیلئے امیر مقام بہت جلد چارسدہ کا دورہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل درگئی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایون شاہ کاکا خیل نے بھی خطاب کیا، جلسے میں تحریک انصاف کے عزیز اللہ خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے نثار خان ، شاکر اللہ خان ، رحمان اللہ، سمیع اللہ، بلال، تحسین اللہ، سہیل ، الطاف، حیات محمد ، انور علی ، احمد علی اورگل نواز نے اپنے خاندانوں سمیت مسلیم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کوششوں سے چارسدہ میں پاسپورٹ آفس نے کام شروع کر دیا ، 500بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح بہت جلد ہوگا، جس پر 30کروڑ روپے کا خرچہ آ ئے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد یونین کونسل درگئی کو گیس کی سہولت دے گی جس پر14کروڑ روپے کا خرچہ اآئے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی 24سو کلو میٹر سڑک پر سو کارخانے بنیں گے جس میں 80 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ احسان اللہ خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بھی کم ہوئی ۔ کراچی میں آپریشن کی وجہ سے امن قائم ہوا، ہماری جماعت ایک محب وطن جماعت ہے اور ملک کی بقاء ترقی اور عوام کی خوشحالی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو قوم کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی فکر نہیں عوام اب تبدیلی کے جھوٹے نعروں پر یقین نہیں کرتے۔ 2018کے عام انتخابات میں خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہوگی اور امیر مقام خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جرات مند اور بہادر فوج کی بدولت ملک کی دفاع ناقابل تسخیر بن گئی ہے ۔ بھارت کی جانب سے جنگ کی فضاء قائم کی جا رہی تھی لیکن پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی دھمکی کی وجہ سے بھارت پیچھے ہٹ گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2018تک عوم کو لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے چھٹکارا مل جائے گا۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *