Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / چارسدہ شیئر پاو میں چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا ۔

چارسدہ شیئر پاو میں چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) شیر پاؤ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 60ہزار روپے ، ایک کلاشنکوف اور موٹر کار پر ہاتھ صاف کرکے رفو چکر ہو گئے ۔ نامعلوم ملزمان بائی پاس روڈ پر گاڑی چھوڑ کر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عمرزئی کے حدود شیر پاؤ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح ملزمان بینک ملازم مسعود جان ولد عبدالرؤف کے گھر کا دروازہ توڑ کر زبر دستی گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر میں پڑے 60ہزار روپے نقدی ، ایک کلاشنکوف اور گھر میں کھڑی موٹر کار کو ساتھ لیکر رفو چکر ہو گئے ۔ ملزمان نے بعد ازاں موٹر کا ر کو سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود بائی پاس روڈ پر چھوڑ کر آرام سے چلے گئے ۔ صبح پولیس نے اطلاع ملنے پر گاڑی کو تحویل میں لے کر بعد ازاں مالک کے حوالے کیا ۔ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *