Tuesday , 23 April 2019
Home / Regional News / صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جماعت پنجم کے امتخانات بورڈ کے زیر اہتمام

صوبائی حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جماعت پنجم کے امتخانات بورڈ کے زیر اہتمام

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ)پشاور بورڈ کے کنٹرولر امتخانات حمید اللہ مر وت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق موجودہ تعلیمی سال سے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جماعت پنجم کے امتخانات بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کئے جائینگے ۔ فروری 2017میں منعقد ہونے والے گریڈ پانچ کے امتخانات طلباء و طالبات کے حوالے سے صرف تشخیص اور معیار معلوم کرنا ہے ۔ نجی سکول مالکان کے تحفظات بے بنیاد ہیں ۔ تمام پر چہ جات 2006کے قومی نصاب کے مطابق ہونگے جس کے ماڈل پر چہ جات بورڈ کے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے کنٹرولر امتخانات حمید اللہ مروت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے امسال فاٹا سمیت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جماعت پنجم کے طلباء و طالبات کی تعلیمی قابلیت اور معیار جانچنے کیلئے تشخیص کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری، نجی اور فاٹا کے سکولوں میں پڑھنے والے جماعت پنجم کے طلباء و طالبات کا تشخیصی ا امتحان لیا جائیگا۔ اانہوں نے کہا کے اس حوالے سے بورڈ انتظامیہ نے تمام تیاری مکمل کر لی ہے۔ تمام سکولوں کو قومی نصاب 2006 کے مطابق ماڈل پیپرز فراہم کئے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ امتخانات کا مقصد طلباء و طالبات کا کسی موضوع پر واضح تصور اور خیال معلوم کرنا ہے جس میں طلباء و طالبات کو فیل کرنا قطعاً مقصود نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ نجی سکولوں میں کس پبلشر کی کتابیں پڑھائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فروری 2017میں منعقد ہونے والے جماعت پنجم کے امتخانات 2018کے امتخانات کے لئے ایک ریہر سل ہو گا ۔2018کے امتخانات میں پاس اور فیل کا اصول لاگو کیا جائیگا۔ مذکورہ امتخانات پر تمام اخراجات بورڈ بر داشت کرے گی ۔ نجی سکول مالکان کا بورڈ امتخانات کے حوالے سے تحفظات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی کہ جلد از جلد اپنے اداروں کے طلباء و طالبات کے کمپیوٹرائرزڈ لسٹیں بورڈ کو ارسال کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ کے ویب سائٹ پر جماعت پنجم کے ماڈل پر چہ جات مہیا کئے گئے ہیں جس سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *