Friday , 20 September 2019
Home / Regional News / ماجوکی میں بجلی کے آٹھ نئے ٹرانسفارمروں ، سنیٹیشن منصوبوں اور علاقے کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سوئی گیس منصوبے کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاخ ک

ماجوکی میں بجلی کے آٹھ نئے ٹرانسفارمروں ، سنیٹیشن منصوبوں اور علاقے کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سوئی گیس منصوبے کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاخ ک

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ اے این پی کے قائد اسفند یار ولی خان ایک پٹاخے سے بھاگ کر اسلام آباد میں پنا ہ گزین ہو ئے جبکہ جے یوآئی کے قائدین اور ارکان اسمبلی عوام میں موجود رہے۔ تاریخ کے بد ترین سیلاب میں بھی اسفند یار ولی خان نے بھی پختونوں کی خبر نہ لی ۔ چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کا عظیم الشان جلسہ عام مستقبل کے سیاست کا رخ متعین کر یگا۔ وہ پیپر ملز گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا احمد علی ، حاجی اختر علی ، صابر شاہ اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ جلسہ عام میں اے این پی کے خورشید خان نے ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس سے پہلے مولانا سید گوہر شاہ نے ماجوکی میں بجلی کے آٹھ نئے ٹرانسفارمروں ، سنیٹیشن منصوبوں اور علاقے کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سوئی گیس منصوبے کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاخ کیا۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ منتخب ممبران اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ سے باہر نفاذ اسلام کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ اے این پی کی قیادت جے یوآئی کے اکابرین کے خلاف مسلسل ہر زہ رسائی کر رہے ہیں مگر اے این پی خود بھول گئی کہ اسفندیار ولی خان صرف ایک پٹاخے سے بھاگ کر اسلام آباد میں پناہ گزین ہو گئے اور تاریخ کی بدترین سیلاب میں بھی پختونوں کا پوچھا تک نہیں ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ جے یوآئی کے قائدین اور ارکان اسمبلی کا وطیرہ ہے کہ وہ ہمیشہ عوام میں موجود رہتے ہیں اور عوامی مسائل اور مشکلات حل کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ کل بروز جمعہ پارٹی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان چارسدہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور انشاء اللہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ عام مستقبل کے سیاست کا رخ متعین کریگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت یقینی بنائے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *