Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / الخیر فاونڈیشن کے طرف سے 50معذوروں میں ویل چیئر ز تقسیم کئے گئے ۔

الخیر فاونڈیشن کے طرف سے 50معذوروں میں ویل چیئر ز تقسیم کئے گئے ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورورپورٹ) الخیر فاونڈیشن کے طرف سے 50معذوروں میں ویل چیئر ز تقسیم کئے گئے ۔ معذور افراد کی مدد اور ان کو معاشرے میں باعزت مقام دلانا ہر انسان کا فرض ہے ۔ معذور وں کی بنیادی ضروریات پورے کرکے ان میں احساس محرومی ختم کیا جا سکتا ہے ۔ تحصیل ناظم خلیل بشیر خان ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں معذور افراد کو ویل چیئر ز کے فراہمی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 50معذور افراد میں ویل چیئر ز تقیسم کئے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ہوئے الخیر فاونڈیشن کے کوآرڈنیٹر ظہور خان نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کے ہر ضلع میں معذور وں کو ویل چیئر ز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں آج پہلے مرحلے میں 50ویل چیئرز تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں 50سے زائد معذوروں کو ویل چیئرز فراہم کئے جائینگے ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمرزئی اورنائب ناظم ڈاکٹر الطاف خان کہا کہ معذور افراد کی بنیادی ضروریات پورا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے ریاست کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی تاکہ ان میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے ۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *