Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / باغ کلے ہری چند میں ٹھیکیدار نے زیر تعمیرسڑک پر کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہوگیا ۔

باغ کلے ہری چند میں ٹھیکیدار نے زیر تعمیرسڑک پر کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہوگیا ۔

[pukhto]چارسدہ (جنرل رپورٹر)باغ کلے ہری چند میں ٹھیکیدار نے زیر تعمیرسڑک پر کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہوگیا ۔سینکڑوں شہریوں کا ٹھیکیدارکیخلاف احتجاجی مظاہر ہ ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل تنگی کے علاقہ باٖغ کلے کے ہری چند تا پیر صدو روڈ پر ٹھیکدار نے زیر تعمیر سڑک پر کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا جس کے خلاف اہل علاقہ نے عبدالصمد خان کے مقام پر ہر ی چند تا پیر صدو روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرکے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ا حتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مومن خان شلمانی، چےئرمین حبیب الرحمن ،ملک حضرت حسین ،حاجی نزیر اور مفتی اقبال نے کہا کہ گزشتہ تیس سالوں سے مذکور سڑک کے عدم تعمیر سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تا ہم مقامی ایم پی اے حاجی خالد خان نے سڑک تعمیر کرنے کے منظوری تو دی لیکن ٹھیکیدار بختور شاہ نے علاقے کے کچھ بااثر افراد کے کہنے پر مذکورہ سڑک پر جاری تعمیراتی کا م ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ سڑک پر جاری تعمیراتی کا م روکنے سے علاقہ مزید پسماندگی اور غربت کا شکار ہوگا ۔مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہری چند سے پیرصدو روڈ پر روکا ہواکا م دوبارہ شروع کیا جائے بصورت دیگر وہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔مظاہرین نے سڑک پر دوبارہ تعمیراتی کا م شروع ہونے تک فصلوں کا آبیانہ نہ جمع کرنے کا اعلان بھی کیا ۔[/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *