Tuesday , 23 July 2019
Home / Regional News / خیبر پختونخوا امن جرگہ نے سود کے 2کروڑ روپے وصولی کے لئے اغواء ہونے والے شہری کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی

خیبر پختونخوا امن جرگہ نے سود کے 2کروڑ روپے وصولی کے لئے اغواء ہونے والے شہری کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی

[pukhto]چارسدہ (جنرل رپورٹر)خیبر پختونخوا امن جرگہ نے سود کے 2کروڑ روپے وصولی کے لئے اغواء ہونے والے شہری کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پراغوا ء کاروں کے خلاف اذ خود کاروائی کا اعلان کر دیا۔ مغوی کے ذمہ اغواء کاروں کے 30لاکھ روپے واجب الادا ہیں مگر اغواء کار 2کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چارسدہ پولیس اغواء کاروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اس لئے امن جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لیکر مغوی کو اغواء کاروں کے چنگل سے زبر دستی آزاد کرینگے ۔ چےئرمین سید کمال شاہ ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا امن جرگہ کا ہنگامی اجلا س زیر صدارت ضلعی صدر افتخار حسین منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن جرگہ خیبر پختونخوا کے صدر سید کمال شاہ ، جنرل سیکرٹری ارشد منان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہا ر کیا گیا کہ دن دہاڑے سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود اتمانزئی چونگی سے مسلح اغواء کاروں ابراہیم ، نور حبیب پسران نذر حبیب ساکنان اتمانزئی نے دیگر 12مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سعودی پلٹ تاجر نور محمد ولد سلطان الدین سکنہ سرکئی قلارے کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور مغوی کے رشتہ داروں سے 30لاکھ واجب الادا رقم کی بجائے 2کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین دن گزرنے کے باوجود چارسدہ پولیس اغواء کاروں کے خلاف کچھ نہ کر سکی بلکہ اغواء کاروں اور سود خوروں کے خلاف ایف آئی آر تک نہ کاٹی ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے امن جرگہ کے صوبائی صدر سید کمال شاہ اور جنرل سیکرٹری ارشد منان نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے ڈی پی او چارسدہ سے بھی ملاقات کی جس کے بعد ایف آئی آر درج ہو ئی مگر سٹی پولیس خوب غفلت کی نیند سو رہی ہے اور اغواء کاروں کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے کے اندر اندر پولیس نے مغوی کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب نہ کیا تو امن جرگہ قانون ہاتھ میں لیکر اذخود اغواء کاروں کے خلاف کاروائی کریگی ۔ انہوں نے سٹی تھانہ چارسدہ کے ایس ایچ او عمرا ن خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اغواء کاروں اور جرائم پیشہ عناصر سے ایس ایچ او ملے ہوئے ہیں ۔ ایس ایچ او عمرا ن خان خیبر پختون نخوا پولیس کے ماتھے پر بد نما داغ ہے ۔ انہوں نے آئی جی اور ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او عمران خان کے حوالے سے محکمانہ کاروائی کی جائے۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *