Sunday , 21 July 2019
Home / Regional News / عوام کو مذہب اورکبھی جھوٹی تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاجا رہا ہے ۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔

عوام کو مذہب اورکبھی جھوٹی تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاجا رہا ہے ۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔

[pukhto] مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل شاہ خاموش نے کہا ہے عوام کو مذہب اورکبھی جھوٹی تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاجا رہا ہے ۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ پختون قوم کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مزور کسان پارٹی شمالی ہشنگر کے زیر اہتمام سابق افغان صدر ڈاکٹر نجیب کی 20ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جانس خان اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہیم خان نے برسی کی تقریب میں حصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر شاہ افضل کلے اور دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مزدور کسان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ برسی کی تقریب میں خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورمرحوم ڈاکٹر نجیب کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدر افضل شاہ خاموش نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ ہم اپنی صفوں کو درست کرکے عوامی مشکلات کا آزالہ کرسکیں۔ حکومت عوام دشمن پالیسیاں ختم کرکے محنت کشوں اور غریبوں کی طرز زندگی بدلنے کیلئے عوام دوست پالیسیاں اپنا ئے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام مذہب اور جھوٹی تبدیلی کے خوشنماء نعروں اور دعوؤں پر دھوکہ دیا جا رہاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ خیبر پختون نخوا کو اپنے وسائل پر اپنا اختیار حاصل نہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم صرف ایندھن کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سی پیک کے حوالے سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جائیگا۔ افضل شاہ خاموش نے مزید کہاکہ فیڈریشن کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور صوبوں کو لڑایا جا رہاہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ۔  [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *