Friday , 26 April 2019
Home / Regional News / جماعت اسلامی کے ,22 اکتوبر کو دو روزہ اجتماع عام نوید انقلاب ثابت ہو گا۔مصباح اللہ

جماعت اسلامی کے ,22 اکتوبر کو دو روزہ اجتماع عام نوید انقلاب ثابت ہو گا۔مصباح اللہ

[pukhto]امیر جماعت اسلامی چارسدہ مصباح اللہ نے کہاہے کہ جماعت اسلام کے ,22 اکتوبر کو دو روزہ اجتماع عام نوید انقلاب ثابت ہو گا۔ اجتماع اسلامی اور خوشحال پاکستان کے جانب اہم سنگ میل ہوگا۔جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف جد وجہد کا عملی آغاز کر چکی ہے جو فلاحی اور اسلامی ریاست کے قیام کیلئے بنیادی ضرورت ہے ۔ وہ ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پرنا ئب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ ،محمد ریاض خان ،ولی محمد خان ،خیرمحمد خان اورملک سجاد نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مصباح اللہ اور دیگر نے کہاکہ 22اکتوبر کو اضاخیل میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام اسلامی انقلاب کیلئے نوید ثابت ہو گا۔ چارسدہ کے تمام ناظمین اور نائب ناظمین اجتماع عام میں شرکت کریں اور حلقہ نیابت کے لوگوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دیکر اسلامی او ر خوشحال پاکستان بنانے میں اپنی ذمہ داری پوری کر لیں۔ مقررین نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لے گی ۔ حکمرنوان نے عوام کے پیسے لوٹ کر بیرون ملک تجوریاں بھری ہے جبکہ پاکستان میں لوگ ایک وقت روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ حکمران عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک عیاشیاں کر رہے ہیں[/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *