Friday , 26 April 2019
Home / Charsadda Special / Charsadda Press Club Election 2017, Sabz Ali Khan Tareen Sadar Jabke Ihsan Sherpao Gs Muntkhab

Charsadda Press Club Election 2017, Sabz Ali Khan Tareen Sadar Jabke Ihsan Sherpao Gs Muntkhab

charsadda-press-club-2017

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے انتخابات مکمل ۔ سبز علی خان ترین صدر جبکہ احسان اللہ شپرپاؤ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ۔ دیگر عہدیداروں میں نائب صدر کفایت اللہ یوسفزئی ، جائنٹ سیکرٹری عدنان علی شاہ ، فنانس سیکرٹری علی اکبر اور آفس سیکرٹری سراج علی شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کے پانچ امید وار بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے الیکشن کمیٹی کے چےئرمین حافظ وزیر محمد کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق چارسدہ پریس کلب کے 2017 کے انتخابات کیلئے کاعذات نامزدگی ، جانچ پڑتال ،اعتراضات اور کاعذات واپسی کے تمام مراحل خوش اسلوبی مکمل ہو گئے ۔ مختلف عہدوں کیلئے امیدواروں کی ختمی فہرست کے مطابق سبز علی خان ترین بلا مقابلہ چارسدہ پریس کلب کے صدر جبکہ احسان اللہ شپرپاؤ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ دیگر عہدیداروں میں کفایت اللہ یوسفزئی نائب صدر ، عدنان علی شاہ جائنٹ سیکرٹری، علی اکبر فنانس سیکرٹری ، سراج علی آفس سیکرٹری شامل ہیں جبکہ پریس کلب کے گورننگ باڈی کیلئے بھی پانچ امیدوار منتخب ہو گئے جن میں سرتاج خان ، فضل وہاب ، واجد علی ، سیف اللہ جان اور اشفاق خان شامل ہیں۔[/pukhto]

15741021_1172110616218724_5236770120910388948_n

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *