Tuesday , 23 July 2019
Home / Urdu News / عوامی نیشنل پارٹی نے ضلع کونسل کے ممبر عبدالرحمان خان سے لاتعلقی ظاہر کر دی ۔

عوامی نیشنل پارٹی نے ضلع کونسل کے ممبر عبدالرحمان خان سے لاتعلقی ظاہر کر دی ۔

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے ضلع کونسل کے ممبر عبدالرحمان خان سے لاتعلقی ظاہر کر دی ۔ آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عبدالرحمان خان ضلع کونسل میں اے این پی کے حمایت یافتہ تھے مگر موصوف پہلے اور نہ اب اے این پی کے رکن رہے ۔ اے این پی ترجمان تحسین عبداللہ ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان تحسین عبداللہ نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں کی سختی سے تردید کی کہ یونین کونسل نستہ کے منتخب ضلعی کونسلر عبدالرحمان خان اے این پی سے مستعفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوئے ۔ موصوف گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہو ئے اور ضلع کونسل میں اپو زیشن بینچوں پر بیٹھ کر اے این پی کی حمایت یافتہ تھے مگر کھبی اے این پی میں باقاعدہ شمولیت اختیار نہیں کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ باچا خان کے قافلے کی مثال ریل گاڑی جیسی ہے جس میں پختون قوم اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہیں اور کسی شخص کے جانے پر قافلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ [/pukhto]

Check Also

انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔لڑکی نے منگنی ٹوٹنے پر سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا ۔

شیخو پورہ میں انسانیت سوز واقعہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دئیے ۔شیخو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *