Friday , 26 April 2019
Home / National News / اپو زیشن لیڈر جے یوآئی کے مولانا لطف الرحمان اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا سپیکر سپیکر اسد قیصر سے اظہار ہمدردی ۔

اپو زیشن لیڈر جے یوآئی کے مولانا لطف الرحمان اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا سپیکر سپیکر اسد قیصر سے اظہار ہمدردی ۔

3خیبر پختونخوا اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال کر تے ہوئے اپو زیشن لیڈر جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے سپیکر اسد قیصر سے اظہار ہمدردی کر تے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں پر اچھے برے دن آتے رہتے ہیں ۔ سپیکر اسمبلی کا کسٹوڈین ہے ۔ سپیکر اسد قیصر پر صرف الزامات لگائے گئے ہیں مگر اس ایشو کو تماشہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے یہ ٹرینڈ تحریک انصاف کا ہے جنہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر آیاز صادق کا گھیراؤ کرکے غلط روایت ڈال دی ۔ تحریک انصاف کی قیادت مسلسل مخالف سیاسی قائدین پر بے سرو پا الزامات لگا رہی ہے مگر ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہو تا ۔ آج بھی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا ہے ۔ تحریک انصاف اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں تو مشکل کی گھڑی میں سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ ہو نگے ۔

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *