Tuesday , 23 April 2019
Home / Urdu News / تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کے خلاف اور ڈپٹی کمشنر کے حق میں مظاہرہ ۔

تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کے خلاف اور ڈپٹی کمشنر کے حق میں مظاہرہ ۔

[pukhto]تحریک انصاف کا جماعت اسلامی کے خلاف اور ڈپٹی کمشنر کے حق میں مظاہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر پر الزامات لگانے والے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔ ناظمین کے تفریحی ٹور اور سپورٹس فنڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیا گیا ہے ۔ ٹھیکے نہ ملنے پر ایک سیاسی پارٹی ڈپٹی کمشنر پر کرپشن کے بے جا الزامات لگا رہی ہے ۔ تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا ۔ حید ر علی درانی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے جماعت اسلامی کے خلاف اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی کے حق میں فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے تحریک انصاف چارسدہ کے سابق صدر عابد خان ، حیدر علی درانی اور دیگر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پوری ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ہر کام میرٹ پر کر رہے ہیں مگر ایک سیاسی جماعت نے ٹھیکے نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر پر کرپشن کے بے جا الزاما ت لگا ئے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ تحریک انصاف ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جماعت اسلامی سمیت کوئی بھی پارٹی ان کو تبدیل نہیں کر سکتی ۔ جماعت اسلامی او ر دیگر سیاسی پارٹیاں نکاس آب اور دیگر ٹھیکے مانگ رہے ہیں مگر ڈپٹی کمشنر ان کو ٹھیکے نہیں دے رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے میرٹ کے مطابق بھر تیاں کی اور شفاف طریقے سے فنڈ استعما ل کر رہے ہیں اور اس حوالے سے موصوف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔ مقررین نے کہاکہ ضلعی ممبران کے تفریحی دورے اور سپورٹس فنڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی مگر جماعت اسلامی اس پر خاموش ہے ۔ مقررین نے کہاکہ وہ ڈپٹی کمشنر سمیت ضلع کونسل کے تمام ممبران کے احتساب کے حامی ہے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آجائے ۔ [/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *