Sunday , 21 July 2019
Home / Urdu News / صوبائی حکومت شبقدر کے تاجروں کے نقصانات کا آزالہ کریں۔

صوبائی حکومت شبقدر کے تاجروں کے نقصانات کا آزالہ کریں۔

[pukhto] تنظیم تاجران کے مرکزی صدر حاجی مفرق شاہ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کی بے دخلیوں کے حوالے سے ضروری قانون سازی کریں تاکہ تاجروں میں پھیلی بے چینی ختم ہو سکے ۔ صوبائی حکومت شبقدر کے تاجروں کے نقصانات کا آزالہ کریں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کی جائے ۔ بجلی لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں نے تاجروں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ وہ تنظیم تاجران کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سابق صدر شریف گل ، متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری میاں رحم باچا ، سینئر نائب صدر حاجی صدیق اللہ ، ممتا ز حسن ، سرتاج احمد ، شاہ فیصل ، امتیاز علی ، مزمل شاہ ، امداد اللہ ، شیراز خان ، الہام الدین ، فلک شیر ، ضیاء الرحمان ، ولی شاہ ، محمد اقبال ، روح اللہ ، مصنف شاہ ، ارشد علی ، صالح شاہ باچا، حاجی رحیم خان ، سجاد علی ، افضل خان ، سرتاج علی اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا اور تنظیم میں توسیع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے تنظیم تاجران کے مرکزی صدر حاجی مفرق شاہ ، سابق صدر شریف گل ، رحم باچا، رحیم خان امداد اللہ ،صالح شاہ باچااور دیگر نے کہاکہ تاجر وں کے حقوق حاصل کرنے کیلئے تاجر تنظیموں کا اتفاق واتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے سابق صدر شریف گل اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے تمام تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدکریں۔ تنظیم تاجران تاجروں کے حقوق کیلئے مرکزی تنظیموں سے بھر پور تعاون کر یگی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب تنظیم تاجران کے با اختیار شوریٰ کا انتخاب کیا جائیگا۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تاجر وں کی بے دخلی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے تاکہ تاجروں میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے ۔ بجلی لوڈ شیڈنگ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے کیونکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو چکاہے۔ چارسدہ شہر میں نکاس آب کے بند نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور فٹ پاتھ سمیت فاروق اعظم چوک کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے ۔ چارسدہ میں سمال چیمبر آف کامرس اور جدید سبزی منڈی کیلئے اقدامات کئے جائے ۔ انہوں نے کہاکہ شبقدر میں خالیہ بارشوں کی وجہ سے تاجروں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہو اہے ۔ حکومت فوری طور پر شبقدر کے تاجروں کے نقصانات کا آزالہ کریں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *