Tuesday , 23 July 2019
Home / Urdu News / نئے سکول کھولنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی لیب کے قیام سے طلباء آسانی سے جدید علوم حاصل کر رہے ہیں۔

نئے سکول کھولنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی لیب کے قیام سے طلباء آسانی سے جدید علوم حاصل کر رہے ہیں۔

[pukhto]ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے مد میں اربوں روپے خرچ کر ری ہے ۔ نئے سکول کھولنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی لیب کے قیام سے طلباء آسانی سے جدید علوم حاصل کر رہے ہیں۔ اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ دار عائد ہو تی ہے کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں طلباء کی بھر پور رہنمائی کریں ۔ وہ عمر حیات شہید ہاےئر سیکنڈری سکول چارسدہ میں ثمر کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے ایم پی اے فضل شکور خان ، سکول پرنسپل عصمت خان آفریدی، فیزیکل انسٹرکٹر فضل محمد خان ،اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ای او سراج محمد اور ایم پی اے فضل شکو رخان نے کہاکہ طلباء سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ۔ طلباء میں پاکستانیت اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایک اچھے معاشرے کے قیام کیلئے اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ طلباء کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھر پور رہنمائی کریں ۔ ثمر کیمپ کا بنیادی مقصد طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشونماء کو تقویت دینا ہے ۔ ضلع بھر کے تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سات روزہ ثمر کیمپ میں طلباء کو ریسکیو ، فرسٹ ایڈ ، ٹریفک قوانین اور شجر کاری کے حوالے سے تربیت دی جائیگی ۔ صوبائی حکومت تعلیم پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور اربوں روپے خرچ کرکے نئے سکولوں کے تعمیر کے ساتھ ساتھ سکولوں میں آئی ٹی لیب بھی قائم کر رہی ہے جس سے طلباء و طالبات کو دور جدید کے علوم حاصل کر نے میں آسانی ہو رہی ہے ۔ دریں اثناء ضلع ناظم فہد ریاض خان نے بھی گورنمنٹ رضوان سریر شہید ہائیر سیکنڈری سکول اتمانزئی میں ثمر کیمپ کا افتتاح کیا ۔ [/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *