Friday , 26 April 2019
Home / Urdu News / یوم شہدائے بابڑہ منانے کے حوالے سے اے این پی وارڈ نمبر 1کا اجلاس

یوم شہدائے بابڑہ منانے کے حوالے سے اے این پی وارڈ نمبر 1کا اجلاس

[pukhto]چارسدہ (بیورو رپورٹ) 12اگست یوم شہدائے بابڑہ منانے کے حوالے سے اے این پی وارڈ نمبر 1کا اجلاس ۔ خدائی خدمتگاروں نے انگریزوں سے لڑتے ہوئے برصغیرپا ک و ہند کی آزادی کیلئے جان و مال کی لا زوال قربانیاں دی ۔ حاجی شمشیر خان ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی وارڈ نمبر 1ایم سی ون پاپڑہ کا ااجلاس زیر صدارت برانچ صدر حاجی شمشیر خان منعقد ہوا۔ اجلاس برانچ کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے برانچ کے صدر شمشیر خان اور دیگر نے کہا کہ شہدائے بابڑہ نے یزیدیت کی یاد تازہ کر تے ہوئے قیوم خان کے ظلم و جبر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مقابلہ کیا اور بہادری کی تاریخ رقم کرکے سینکڑوں شہادتیں دی ۔انہوں نے کہاکہ خدائی خدمتگاروں نے انگریزسامراج سے لڑتے ہوئے برصغیرپا ک و ہند کی آزادی کیلئے جان و مال کی لا زوال قربانیاں دی اور بر صغیر کو آزاد کرکے پاکستان بنانے کیلئے راہ ہموار کی ۔ انہوں نے کہاکہ حسب سابق امسال بھی یوم بابڑہ عقیدت و اخترام سے منایا جائیگا۔[/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *