Thursday , 27 June 2019
Home / Videos / چارسدہ کے مضافاتی علاقوں سے راء کے ایجنٹوں کے ذریعے لوگوں کی بھارت منتقلی کا انکشاف ۔

چارسدہ کے مضافاتی علاقوں سے راء کے ایجنٹوں کے ذریعے لوگوں کی بھارت منتقلی کا انکشاف ۔

[pukhto]چارسدہ (چارسدہ پریس کلب ) لینڈ اونرز ایسو سی ایشن کے صدر اکبر نوا زخان نے تنظیم کے دیگر عہدیداروں فقیر محمد ، عابد علی ، کفایت اللہ جان ، عظمت علی ، وصال خان ، اصغر علی ، محمد اکرم جان ، محمد ارشد خان ، محمد ہاشم جان ، محمد عارف ، سرتاج حلیم ، محمد عمران خان ، شیراز عالم خان ، ہارون الرشید اور دیگر کے ہمراہ چارسدہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 50سال سال پہلے مہمند ایجنسی اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے نقل مکانی کرکے شمالی ہشتنگر اور تنگی کے مختلف علاقوں میں پڑاؤ ڈالا ۔ پشتون روایات کے مطابق علاقے کے لینڈ لارڈ ز نے ان لوگوں کو اپنی زرعی زمینیں دی جس پر وہ آباد ہو گئے اور ساتھ ساتھ کاشتکاری بھی شروع کی مگر بعد ازاں وہ زمینوں پر قابض ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے لینڈ لارڈز کے حق میں ہائی کورٹ ، فیڈرل شریعت کورٹ سمیت دیگر عدالتوں سے 450فیصلے صادر ہوئے مگر ریاستی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں کو بے دخل کر نے میں ناکام رہے ۔




انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈ لارڈ ز کے ہزاروں ایکٹر اراضی پر مستقل قبضہ جمانے کیلئے علاقے میں کمیونسٹ دہشت گرد تنظیمیں قائم کی گئی ہے جن کو مزدو ر کسان کا نام دیا گیا ہے ۔مذکور ہ تنظیمیں پہلے روس کے خفیہ ایجنسی کے جی بی اور اب بھارت کی خفیہ ایجنسی راء کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تنظیمیں لینڈ لارڈز اور کسانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے ایجنڈے پر کا ر فرما ہے ۔ مزدور کسان کے نام پر قائم دہشت گرد تنظیموں نے ہمارے 2خواتین سمیت 12افراد کو بہیمانہ انداز میں قتل کرکے نعشوں کو گندگی کے ڈھیروں میں گھسیٹا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھپ سادھ لی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ایک معروف مولوی صاحب بھی عاصبین اور قابضین کے حمایتی بن کر لینڈ اونرز کی اراضی کے حوالے سے غلط فتوے جاری کر رہے ہیں جوقابل افسوس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی ہشتنگر اور تنگی کے مضافاتی علاقے دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہیں ہیں جہاں قانون کی عمل داری کا نام و نشان نہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عتیق الرحمان بھارتی خفیہ ایجنسی راء کیلئے چارسدہ کے مضافاتی علاقوں سور کمر اور شکور سے لوگوں کو بھارت بھیج رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے حساس اداروں کے ذمہ دار ان کو تحریری طور پر آگا ہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر پشاور سے ملک دشمن عناصر ، قابضین او ر عاصبین کے خلاف شمالی ہشتنگر اور تنگی میں ردالفساد اپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ [/pukhto]



Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *