Home / Regional News /

مخالفین اعلیٰ پولیس افسران کے رشتہ داری کیوجہ سے ایس ایچ او تنگی کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے جائیدادوں سے بے دخل

مخالفین اعلیٰ پولیس افسران کے رشتہ داری کیوجہ سے ایس ایچ او تنگی کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے جائیدادوں سے بے دخل

چارسدہ (بیورورپورٹ) تنگی پولیس نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اُڑا کر مخالفین کا ساتھ دے گنے کافصل زبردستی کاٹ دیا ۔ 2011 سے عدالت میں زمینوں کے مقدمات کے فیصلے ہمارے حق میں ہوتے آرہے ہیں مگر مخالفین اعلیٰ پولیس افسران کے رشتہ داری کیوجہ سے ایس ایچ او تنگی کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے جائیدادوں سے بے دخل کرنے کے درپے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سردار علی خان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل انہوں نے پولیس آفسر لیاقت علی خان کے رشتہ دار سے آٹھ جریب آرضی خریدی اور قانونی طور پر محکمہ ریونیو میں اندراج کیا ۔ گزشتہ چھ سال سے مذکورہ آراضی پرہم کاشتکاری کر رہے ہیں اور اس کے حاصلات وصول کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیس آفسر لیاقت علی کے رشتہ داروں اصغر خان اور ماصل خان نے ایس ایچ او تنگی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر ہماری آراضی پر چڑھائی کی اور گنے کا فصل کاٹ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے غیر قانونی اقدامات سے علاقے میں نقص آمن کا خطرہ ہے ۔ سردار علی خان نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او جواد نے اپنے فرائض اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان کے خلاف اپنے وکیل کے ذریعے توہین عدالت اور فرائض منصبی سے روگردانی کا مقدمہ درج کرینگے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈی پی او چارسدہ سے اپیل کی کہ مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!