Home / Regional News /

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع

چارسدہ (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے ممبرقومی اسمبلی نعیمہ کشور نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع کی ۔ اس سلسلے میں ممبران قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان ، قاری محمد یوسف ، عالیہ کامران ، آسیہ ناصر ، شاہد ہ اختر علی ،محمد عثمان بادینی ، مولانا محمد آغا ، مولانا جمال الدین اور مولاناقمر الدین نے اپنے دستخطوں سے جاری کر دہ قرار مذمت اسمبلی سکرٹریٹ میں جمع کر دی ہے ۔ قرار داد مذمت میں بر ما مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت شامل ہے ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان ہر عالمی فورم پر ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور عالمی انسانی حقوق کے تنظمیوں اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائے ۔

Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!