Home / Regional News /

چارسدہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں درپیش مشکلات بھی بہت جلد دور کئے جائینگے ۔

چارسدہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں درپیش مشکلات بھی بہت جلد دور کئے جائینگے ۔

چارسدہ (بیورورپورٹ)وزیر اعلی پر ویز خٹک سے ضلعی نائب ناظم اعلی مصور شاہ کی خصوصی ملاقات ۔ وزیر اعلی نے دورہ چارسدہ کی دعوت قبول کر لی ۔ چارسدہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔ چارسدہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں درپیش مشکلات بھی بہت جلد دور کئے جائینگے ۔ وزیر اعلی پر ویز خٹک ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخو اکے وزیر اعلی پر ویزخٹک سے چارسدہ کے ضلعی نائب ناظم اعلی مصور شاہ نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں چارسدہ کے مسائل پر تفصیلی غور وحوض کیا گیا ۔ نائب ناظم اعلی نے وزیر علی پر ویز خٹک کو 2001اور 2005ایکٹ کے تحت ضلعی نائب ناظم اعلی کے اختیارات بحال کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعلی پر ویز خٹک نے حاجی مصور شاہ کو یقین دلایا کہ چارسدہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائیگا۔ انہوں نے مصور شاہ کی طرف سے دورہ چارسدہ کی دعوت قبول کی اور بہت جلد چارسدہ کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Check Also

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے بیرسٹر سلطان محمد خان کا تحریک انصاف کو خراج تحسین ۔ آفتاب شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ پر کھڑی تنقید

قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے چارسدہ پریس چیمبر میں …

Leave a Reply

error: Content is protected !!