Sunday , 21 July 2019
Home / Urdu News / عالم کفر مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے متحد ہو چکی ہے ہمیں متحد ہو نا پڑے گاورنہ سب کا نقصان ہو گا۔

عالم کفر مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے متحد ہو چکی ہے ہمیں متحد ہو نا پڑے گاورنہ سب کا نقصان ہو گا۔

[pukhto]چارسدہ (بیور و رپورٹ) جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے مرکزی مبلغ مفتی منیر شاکر نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں ۔ عالم کفر مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے متحد ہو چکی ہے ہمیں متحد ہو نا پڑے گاورنہ سب کا نقصان ہو گا۔ وہ چارسدہ ریلوے سٹیشن عید گاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ مفتی منیر شاکر نے کہا کہ دین اسلام پر عمل پھیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اُمت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اغیار مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے متحد ہو چکی ہے اِس لئے ہمیں ہر صورت متحد ہونا پڑئے گا ورنہ بڑا نقصان ہو گا۔ اُنھوں نے میانمار کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی پُر زُور مذمت کی اور کہا کہ مسلم امہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں ۔ [/pukhto]

Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *