Tuesday , 23 July 2019
Home / Urdu News / استاد العلماء شیخ القرآن و شیخ الحدیث مولانا حسن جان شہید کے گھر اور متصل مدرسہ کو مسمار کرنے کی کو شش

استاد العلماء شیخ القرآن و شیخ الحدیث مولانا حسن جان شہید کے گھر اور متصل مدرسہ کو مسمار کرنے کی کو شش

[pukhto]استاد العلماء شیخ القرآن و شیخ الحدیث مولانا حسن جان شہید کے گھر اور متصل مدرسہ کو مسمار کرنے کی کو شش ۔ رکن اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ، سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس اور جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان سراپا احتجاج بن گئے ۔ خون کی ندیاں بہا ئینگے مگر کسی صورت مولانا حسن جان کے گھر اور مدرسے کو مسمار نہیں ہو نے دینگے ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ پر واقعہ استاد العلماء شیخ الحدیث والقرآن مولانا حسن جان شہید کے گھر اور متصل مدرسہ کو مسمار کرنے اور ہاؤسنگ سوسائٹی میں تبدیل کرنے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شوگر ملزمسجد میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ، سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس اور جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ استاد العلماء مولانا اکبر جان اور مولانا حسن جان کے گھر اور متصل مدرسہ کو مسمار کرنے کے حوالے سے کسی صورت وہ خاموش نہیں بیٹھیں نگے ۔ خون کی ندیاں بہا کر قبضہ مافیا کے تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ 86کنال اراضی کو 1968میں مسجد ، سکول اور ہسپتال کیلئے وقف کیا گیا ہے جسے شرعی اور قانونی لحاظ سے کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دو روز کے اندر اندر افہام و تفہیم سے مسئلہ حل نہ کیا گیا تو تمام مدارس کا اجلاس طلب کرکے اس حوالے سے ختمی لائحہ عمل طے کر ینگے ۔ [/pukhto]





Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *