Tuesday , 21 May 2019
Home / Urdu News / برما مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے

برما مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے

[pukhto]رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ برما مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی صحیح ترجمانی پیش کرکے عالمی دنیا کے انکھیں کھول دی ہے ۔آفاقی مذہب اسلام میں سیاست کرنا عین عبادت ہے ۔ وہ ایم سی ٹو پڑانگ میں ٹرانسفارمروں کی تنصیب کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے فضل شکور خان اور مولانا عرش اللہ،سابق امیر یونین کونسل مولانااحمدعلی جان،مولانامحمدشفیق اور مولانازاھدعلی بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ آفاقی مذہب اسلام میں سیاست عین عبادت ہے ۔ مولانا مفتی محمود نے سیاسی پلیٹ فارم سے دفاع ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے قومی اسمبلی سے قرار داد منظور کرکے قادیانیوں کو خارج اسلام کیا۔ دینی حلقوں کی وجہ سے آج پارلیمنٹ میں کوئی غیر اسلامی قانون سازی ناممکن بنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برما مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں سے بے حسی ختم کرکے برما مسلمانوں کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ مولانا سید گوہر شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھر پور اور صحیح نمائندگی کرکے عالمی دنیا کی انکھیں کھول دی ہے ۔[/pukhto]



Check Also

خوست جامع مسجد میں دھماکہ۔ 28 افراد جان بحق 38 زخمی۔

افغانستان میں خوست میں واقعہ آرمی کے جامع مسجد میں نماز عصر کے دوران زور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *